پاکستانی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے شادی شدہ کھلاڑیوں کو اپنی فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔
پی سی بی نے ورلڈ کپ 2019 کے دوران کھلاڑیوں پر اہلخانہ کو ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی لیکن حارث سہیل اور آصف علی خصوصی اجازت کے باعث اس پابندی سے مستثنیٰ تھے۔
اب پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں اپنے چوتھے میچ کے بعد اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد کھلاڑی اپنی فیملی کو ساتھ رکھ سکیں گے۔
پی سی بی کے مطابق کرکٹرز نے بورڈ کو فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی جب کہ دیگر ٹیموں کے رجحان کو بھی دیکھ کر بھی یہ فیصلہ کیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق بھارت سمیت دیگر ٹیموں کو بھی ورلڈ کپ کے کچھ حصے کے لیے فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہے اس لیئے ہم نے بھی یہ فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.