امریکا اور یوکرین کی معدنیات کے معاہدے پر پیش رفت،اہم یادداشت پر دستخط

42 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
کیف :امریکا اور یوکرین نے معدنیات کے معاہدے پر پیش رفت کرتے ہوئے ایک یادداشت پر دستخط کر دیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی اوّل نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ اقتصادیات یولا سویر یڈینکو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ہونے والی ایک پوسٹ میں کہا ہے ہم امریکی شراکت داروں کے ساتھ ایک میمورنڈم پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ میمورنڈم اقتصادی شراکت داری کے معاہدے اور یوکرین کی تعمیرِ نو کے لیے سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کی راہ ہموار کرتا ہے۔
یوکرین کی اوّل نائب وزیرِ اعظم نے امریکی سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت اہم دستاویز ہے اس میں امریکی اور یوکرینی عوام کے ساتھ مل کر ایک آزاد خود مختار اور محفوظ یوکرین میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Comments are closed.