برطانوی وزیراعظم ٹریسامئے کا مستعفی ہونے کا اعلان
لندن( نیٹ نیوز)برطانوی وزیراعظم ٹریسا مئے نے قوم سے خطاب میں وزارت اعظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
جمعہ کو ڈاوٴننگ اسٹریٹ سے قوم سے خطاب میں ٹریسا مئے نے کہا کہ وہ بطور کنزرویٹو پارٹی لیڈر 7 جون کو استغفیٰ دے دیں گی۔
ٹریسا مئے نے کہا کہ انھوں نے 2016 کے بریگزیٹ ریفرنڈم کو اہمیت دینے کے لیے پوری کوشش کی۔
ٹریسا مئے نے جذباتی لہجے میں کہا کہ انھیں اس بات کا شدید افسوس رہے گا کہ وہ بریگزٹ کو لاگو کروانے میں ناکام رہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت ایک نیا وزیر اعظم ہی ملکی مفاد میں ہے، ادھربرطانوی کابینہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے مسودے کی توثیق کردی
ٹریسا مئے بطور وزیراعظم تین جون سے شروع ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری دورہ کی میزبانی کریں گی جس کے بعد 7 جون کو وہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دس جون سے کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے لئے باقاعدہ عمل شروع ہوگا۔
ٹریسا مئے پارلیمنٹ میں بریگزٹ پلان کی ناکامی کے بعد دباوٴ کا شکار تھیں جس کے باعث وہ مستعفی ہونے کا فیصلہ کرچکی تھیں۔
یاد رہے کہ جون 2016 میں ہونے والے ریفرنڈم میں 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے تھے۔
Comments are closed.