اسلام آباد،خیبرپختونخو،آزاکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
فائل:فوٹو
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،خیبرپختونخو،آزاکشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد،خیبرپختونخو،آزاکشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدیدجھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی،اٹک،فتح جنگ سمیت گردونواح کے علاقوں میں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسی طرح نتھیاگلی ،گلیات سمیت آزادکشمیر کے مختلف علاقوں راولاکوٹ ،ڈڈیال وگردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی کا شمال مشرقی علاقہ ہے۔جبکہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے شمال مغرب میں 60 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
دوسری جانب ترجمان ریسکیو کے مطابق پنجاب بھر میں کسی بھی ضلع میں زلزلہ کے حوالے سے کوئی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی،پراونشل مانیٹرنگ سیل پنجاب بھر کے ایمرجنسی کنٹرول روم سے رابطہ میں ہے۔
Comments are closed.