آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف کوعالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا
فائل:فوٹو
واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے امریکی ٹیرف کوعالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
آئی ایم ایف کے سربراہ نے ٹرمپ ٹیرف پرموٴقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ سست شرح نمو کے وقت امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، امریکا اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے، عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا ضروری ہے۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے امریکی ٹیرف پر جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد کاروں پر25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا صدرٹرمپ کے ٹیرف ظالمانہ اور بے بنیاد ہیں، ٹرمپ کے فیصلے خود امریکی معیشت کیلئے قابل برداشت نہیں۔
Comments are closed.