غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید
فائل:فوٹو
غزہ:اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بم باری کر دی۔اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ادھر اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو جدا کر کے موراج کوریڈور کا نام دے دیا۔
اسرائیلی فوج نے شام اور لبنان پر بھی فضائی حملے کیے۔شامی صوبے دارالحکومت میں صہیونی حملوں میں 11 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ لبنان میں اسرائیلی حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Comments are closed.