فواد خان نے میٹھی عید پر مداحوں کو عیدی دے دی،9سال بعد سکرین پر واپسی
فائل:فوٹو
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ ہر دلعزیز سْپر اسٹار اداکار فواد خان نے میٹھی عید پر مداحوں کو عیدی دے دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے آنے والی بالی ووڈ فلم کا ٹیزر شیئر کر دیا۔
فواد خان 9 سال بعد 9 مئی کو بھارتی سنیما انڈسٹری میں ری انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔
گزشتہ روز فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی آنے والی فلم ’عبیر گلال‘ کا پہلا ٹیزر جاری ہوگیا ہے۔
لندن میں فلمائی گئی رومانوی کامیڈی فلم میں فواد خان عبیر سنگھ کا مرکزی کردار بنھا رہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل وانی کپور جلوہ گر ہیں۔
گزشتہ روز فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی آنے والی فلم ’عبیر گلال‘ کا پہلا ٹیزر جاری ہوگیا ہے۔
لندن میں فلمائی گئی رومانوی کامیڈی فلم میں فواد خان عبیر سنگھ کا مرکزی کردار بنھا رہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل وانی کپور جلوہ گر ہیں۔
ایک منٹ 02 سیکنڈ کے ٹیزر میں فواد خان رومانوی انداز میں 1994 میں ریلیز ہونے والی کلاسک بالی ووڈ فلم ’1942 اے لو اسٹوری‘ کا مشہور زمانہ گانا ’کچھ نہ کہو‘ گنگناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
آرتی ایس بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی محبت کی کہانی کے گرد گھومتی ہے جو لندن میں پروان چڑھی ہے، غیر متوقع اْتار چڑھاوٴ کے ساتھ فلم کی کہانی میں دل کو چھو لینے والے لمحات اور فواد خان اور وانی کپور کی کیمسٹری کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2018 کے بعد کسی بھی پاکستانی فنکار کی ہندی سنیما میں یہ پہلی فلم ہے جبکہ اس سے قبل اداکار عمران عباس گزشتہ برس پنجابی فلم میں دکھائی دے چکے ہیں۔
خیال رہے کہ 2016 میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا، اس پابندی کو باضابطہ قانونی شکل دینے کے لیے بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سنا کی جانب سے 2023 میں عدالت میں اپیل دائر کی گئی تھی جو بھارتی عدالت نے مسترد کر دی تھی۔
فواد خان آخری بار 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں دکھائی دیے تھے۔
Comments are closed.