امریکا کی کوئی غلطی ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور کر سکتی ہے، ایران

42 / 100

فائل:فوٹو
تہران: ایران نے امریکی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی غلطی ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور کر سکتی ہے۔ ایران پر بمباری کی کھلی دھمکی عالمی امن و سلامتی کی توہین ہے
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی نے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کی جانب نہیں بڑھ رہے، حملہ ہوا تو جوہری ہتھیار حاصل کرنا مجبوری ہو گی، کوئی غلطی ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور کر سکتی ہے، ایران کو ہر صورت اپنا دفاع یقینی بنانا ہے۔
ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر بمباری کی کھلی دھمکی عالمی امن و سلامتی کی توہین ہے، تشدد تشدد اور امن امن کو جنم دیتا ہے، راستہ اور نتائج امریکا خود منتخب کر سکتا ہے۔
علاوہ ازیں ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پر پتھر نہیں پھینکنے چاہئیں۔

Comments are closed.