نامور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز تنازع میں پھنسنے وی لاگر رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آگئے

43 / 100

فائل:فوٹو
پاکستان کے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز حال ہی میں نئے پرفیوم کے نام کے سبب تنازع میں پھنسنے والے اداکار و ڈیلی وی لاگر رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آگئے۔
خیال رہے کہ رجب بٹ نے گزشتہ شب خانہ کعبہ، حرم شریف میں ریکارڈ کی گئی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں انہیں ایک بار پھر اپنے نئے پرفیوم کے نام کے سبب کھڑے ہونے والے تنازع پر قوم سے مافی مانگتے دیکھا گیا۔
اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
رجب بٹ کے اس کڑے وقت میں ان کا ساتھ دینے والوں میں معروف یوٹیوبر مریم پرویز، نتاشہ وقاص، ثناء زہرا، صنم ملک، وردہ سعید، دعا ملک، طاہر فرید، کنول ا?فتاب، ذوالقرنین حیدر اور سحر حیات شامل ہیں۔
ان سب انٹرنیٹ شخصیات نے رجب بٹ کے معافی مانگنے پر حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کے حق میں تبصرے کیے ہیں۔
دوسری جانب ٹک ٹاک کی دنیا کا معروف نام، کانٹینٹ کری ایٹر و اداکارہ جنت مرزا نے بھی رجب بٹ کے لیے آواز اٹھائی ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر رجب بٹ کی حمایت میں ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

اسکرین شاٹ

جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ایک بار جب کوئی شخص اللہ سے معافی مانگ لیتا ہے تو دوسروں کو ان کے بارے میں برا کہنے کا کوئی حق نہیں ہے، وہ بھی ایک ایسے معاشرے میں جہاں آن لائن نفرت اور بے بنیاد افواہیں تیزی سے پھیلتی ہیں۔
جنت مرزا نے لکھا ہے کہ سوشل میڈیا کو حوصلہ افزائی اور آگے بڑھنے کی جگہ ہونا چاہیے، نہ کہ غیر ضروری ذاتی حملوں کا پلیٹ فارم، آئیے حسد پر ہمدردی اور غیبت پر حمایت کا انتخاب کریں۔

Comments are closed.