پاکستان خواتین ٹیم کو 4وکٹوں سے شکست، نداڈار ففٹی رائیگاں


اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کی وومن ٹیم نے پاکستان کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔ ہوم ٹیم نے 173 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا، ندا ڈار کی ریکارڈ ساز ففٹی رائیگاں گئی۔

بینونی میں پاکستان وومن کا آغاز مایوس کن رہا ۔اوپنرز 10رنز پر پویلین لوٹ گئیں،پھر کپتان بسمہ معروف اور ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کی ، ندا نے صرف 20 گیندوں پر ففٹی مکمل کی ، جو ایشیا کی تیز ترین اور دنیا دوسری فاسٹس ففٹی ہے ۔

ندا نے صرف 37 گیندوں پر75رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ،جو کسی بھی پاکستانی کا بہترین اسکور ہے۔

بسمہ معروف نے 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عالیہ ریاض نے 35رنز بنائے ، یوں پاکستان کا اسکور 5وکٹ پر 172رنز رہا۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی اوپنر لیزیلی لی نے 31 گیندوں پر60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقا نے ہدف 20ویں اوور کی پہلی گیند پر چھ وکٹ گنوا کر حاصل کر لیا ۔ پانچ میچز کی سیریز دو دو سے برابر ہو گئی، آخری ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.