امانت میں خیانت کیس، اداکارہ نازش جہانگیرکے وارنٹ گرفتاری جاری

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزام میں اداکارہ نازش جہانگیر اور ان کے ساتھی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر اور ان کے ساتھی سکندر خان کے خلاف اسود ہارون نامی شخص نے تھانہ ڈیفنس سی میں فراڈ کا مقدمہ، امانت میں خیانت اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔
عدالت نے نامزد ملزمہ نازش جہانگیر اور سکندر خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو 22 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

Comments are closed.