امریکی محکمہ خارجہ کا ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردِ عمل سے انکار

42 / 100

فائل:فوٹو
واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردِ عمل سے انکارکردیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس سے میڈیا بریفنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کیا گیاامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی۔اس معاملے پر چاہیں تو وائٹ ہاوٴس سے بھی پوچھ سکتے ہیں ۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا اس سے قبل 6 مارچ کی میڈیا بریفنگ میں بھی بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ترجمان نے ردِ عمل نہیں دیا۔

Comments are closed.