اداکارہ مایا علی نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل ہونے پر خاموشی توڑ دی
فائل:فوٹو
کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل ہونے پر خاموشی توڑ دی۔اداکارہ کاکہناہے کہ شادی کے معاملے میں کسی جلد بازی میں نہیں ہوں۔
مایا علی کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراوٴں میں ہوتا ہے، وہ کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، فلمی دنیا میں بھی انہوں نے طیفا ان ٹربل اور پرے ہٹ لو جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے رمضان کے خصوصی شو میں اپنے کزنز کے ساتھ شریک ہوئیں جہاں ان سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے سنگل اسٹیٹس سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ میں اس معاملے میں کسی جلد بازی میں نہیں ہوں۔
مایا علی نے کہا کہ مجھ پر خاندان کی طرف سے شادی کا کوئی دباوٴ نہیں ہے، میں شادی کے لیے بالکل تیار ہوں، لیکن میں نے اس پر کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی، میں چاہتی ہوں کہ جب مجھے صحیح شخص ملے، تب ہی زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کروں۔
مایا علی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میری والدہ بعض اوقات شادی کو لے کر فکر مند ہو جاتی ہیں، تاہم میرے بھائی اور کزنز ہمیشہ میری حمایت کرتے ہیں اور والدہ کو سمجھاتے ہیں کہ مایا کو اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بھائی اور کزنز کا کہنا ہے کہ مایا کی شادی اس وقت ہو گی جب اسے ایک اچھا ہمسفر ملے گا اور وہ چاہتے ہیں کہ والدہ اس پر زیادہ پریشان نہ ہوں۔
مایا علی نے اپنی پسند کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بناوٴں گی جو میری والدہ کا احترام کرے، میرے کام کو سمجھے اور اس کی قدر کرے، میری زندگی اور کیریئر کو سپورٹ کرے۔
مایا علی کے اس انکشاف کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی سوچ کو سراہا، بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مایا کو اپنی زندگی کے فیصلے خود لینے کا مکمل حق ہے اور انہیں صرف اس وقت شادی کرنی چاہیے جب وہ خود اس کے لیے تیار ہوں۔
Comments are closed.