اسلامو فوبیا سے ہر سطح پر نمٹنا ہوگا، منیر اکرم

42 / 100

فائل:فوٹو
نیویارک: پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ اسلامو فوبیا سے ہر سطح پر نمٹنا ہوگا۔پاکستان نے اسلاموفوبیا کا ایشو عالمی سطح پر تسلیم کرانے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔
پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں کہاکہ کئی ممالک نے اسلامو فوبیا کیخلاف اعلانات کئے، اب ان پر عمل کا وقت ہے، پاکستان اور او آئی سی اسلامو فوبیا کیخلاف سیکرٹری جنرل کیساتھ کام کریں گے، پاکستان نے اسلاموفوبیا کا ایشو عالمی سطح پر تسلیم کرانے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔
منیر اکرم نے کہاکہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد منظور ہوئی، 15 مارچ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف خصوصی سفیر بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، خصوصی سفیر کا اعلان ایک دو دن میں کردیا جائے گا۔

Comments are closed.