پاکستان کو آخری میچ میں بھی 54رنز سے شکست،انگینڈ کا وائٹ واش


لیڈز(نیٹ نیوز) پاکستان کوانگلینڈ نے پانچویں ایک روزہ میچ میں 54رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

انگلینڈ کے 352 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 297 رنز پر ڈھیر ہوئی اور اسے 54 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہنڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس اور جونی بیئراسٹو نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 63 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

انگلینڈ کے ونس 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جونی بیئراسٹو 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جوئے روٹ اور این مورگن نے پاکستانی بولرز کی دل کھول کر پٹائی کی اور دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 84 اور 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔

جوز بٹلر نے 34، بین اسٹوکس نے 21 اور ٹام کرن نے 29 رنز کی اننگز کھیلیں۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 82 رنز دیکر 4 جب کہ عماد وسیم نے 53 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی اور حسنین نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی ٹیم 297 رنز پر آوٹ ہو گہی، ابتداہی 3وکٹیں 6رنز پر گر گہی تھیں، سرفراز اور بابر اعظم کی نصف سنچریاں راہیگاں گہیں۔

Comments are closed.