نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا لئے

51 / 100

فوٹو : ای ایس پی این

دبئی : نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا لئے ہیں، مچل 15 اور لیتھم 10 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں، تیسری وکٹ 75 رنز پر گری ہے اور راچن رویندرا، ینگ کے بعد ویلمسن بھی پویلین لوٹ گئے، دو وکٹیں یادیو اور ایک ویرن نے حاصل کی ہے.

دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے اور نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے ایل بی ڈبلیو کیا ، جب کہ 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے، اس کے بعد ویلمسن آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر کیوی کپتان مچل سینٹنر نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اس موقع پر بتایا کہ بولر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے، انہوں نے کہا کہ بدقستمی سے میٹ ہینری آج کےمیچ میں نہیں ہیں،ان کی جگہ نیتھن اسمتھ آئےہیں.

Comments are closed.