پاکستانی سفیر کی سعودی نائب وزیر داخلہ سے ملاقات
الریاض (زمینی حقائق) سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز کی سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر نصیر عبدالعزیز عبداللہ الداؤد سے ملاقات۔
ملاقات میں دوطرفہ امور پر گفتگو کے علاوہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستا نی قیدیوں کی رہائی کے اعلان پر بھی گفتگو ہوئی۔
سفیر پاکستان نے ولی عہد کے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے اعلان پر جلد از جلد عمل درآمد کرنے کے لئے اقدامات پر بات چیت کی۔
Comments are closed.