یمن کے قریب تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 2 افراد ہلاک، 186 لاپتہ

46 / 100

فائل:فوٹو

جنیوا: یمن اور جبوتی کے قریب تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 2 افراد ہلاک جبکہ 186 لاپتہ ہوگئے۔
مہاجرین کی بین الاقوامی ایجنسی کے مطابق چاروں کشتیاں جبوتی اور یمن کے ساحلی علاقوں کے قریب ڈوبیں، امدادی ٹیموں نے 2 افراد کو زندہ بچالیا جبکہ خیال کیا جارہا ہے عملے کے 5 ارکان سمیت 186 افراد تاحال لاپتہ ہیں جنہیں تلاش کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ہارن آف افریقا کے سمندری علاقوں میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں 558 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments are closed.