صدرٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف موٴخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

42 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف موٴخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ برابری کا ٹیکس تمام ممالک پر بلا تفریق لگایا جائے گا۔

امریکی صدر نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 فیصد ٹیرف2 اپریل تک موٴخر کردیا گیا، برابری کا ٹیکس تمام ممالک پر بلا تفریق لگایا جائے گا، کینیڈا اور بھارت ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس عائد کرتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فرانس یورپی ممالک کو جوہری ہتھیاروں کی چھتری فراہم کررہا ہے، روس اور چین سے جوہری ہتھیاروں کی کمی کے حوالے سے بات چیت کریں گے، نیٹو میں سب دوست ہیں مگر اس وقت امریکا مصیبت میں ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھاکہ حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا، یوکرین معاہدہ چاہتا ہے، امریکا نے یوکرین کی مدد کیلئے اربوں ڈالر دیئے، تارکین وطن کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ٹک ٹاک سمیت غیر ملکی ایپس پر پابندی کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے۔

Comments are closed.