شریف اللہ جعفر کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، ترجمان امریکی محکمہ
فائل:فوٹو
واشنگٹن:امریکہ نے کہا ہے کہ شریف اللہ جعفر کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہت اہم ہیں.
انھوں نے کہا کہ امریکہ نے دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے داعش کے رکن کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
کابل ائیرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ داعش دہشتگرد کی گرفتار ی کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ دہشتگردی کے خلاف لڑا جائے انسدادِ دہشتگردی کے سلسلے میں پاکستان اور امریکہ کا تعاون انتہائی اہم ہے
ٹیمی بروس نے کہا کہ انصاف کیلئے شریف اللہ کو امریکا منتقل کیا گیا، شریف اللہ 13 امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے، صدر ٹرمپ پہلے امریکا کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد سے دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری انسدادِ دہشتگردی کے لئے انتہائی اہم ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلا کے ناقص انتظامات کئے، روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے پاکستان نے سی آئی اے کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر داعش کے مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کیا تھا ۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کسی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا۔
Comments are closed.