چیمپئنز ٹرافی،پہلا سیمی فائنل ، آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری
فائل:فوٹو
دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے ۔
چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں بھارتی ٹیم کو روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ کینگروز کی کمان سٹیو سمتھ کے ہاتھوں میں ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں دبئی کی وکٹ کافی خشک ہے جوکہ گیند کے ٹرن ہونے میں مدد گار ثابت ہوگی اس لیے ہم پہلے بیٹنگ کر کے سکور بورڈ پر اچھا مجموعہ ترتیب دیکر مخالف ٹیم کو دباوٴ میں لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سپینسر جانسن کی جگہ سپر تنویر سنگھا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہم نے یہاں تین میچز کھیلے ہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ۔
آسٹریلوی سکواڈ میں کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ، سٹیو سمتھ، مارنوس لبوشین، جوش انگلس، الیکس کیری، گلین میکسویل، بین دروشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور تنویر سنگھا شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادو اور ورون چکرورتی پر مشتمل ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں اپنا کوئی بھی میچ نہیں ہارا، بھارت اپنے تینوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم صرف ایک میچ جیت کر سیمی فائنل تک پہنچی ہے، گروپ مرحلے میں اس کے 2 میچ بارش کی نذر ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.