اتحادی فوج کا فضائی حملہ،17افغان پولیس اہلکار ہلاک
ہلمند(نیٹ نیوز)افغانستان کے صوبے ہلمند میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں17 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے افغانستان کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطاء اللہ افغان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتحادی افواج نے فضائی حملہ اس وقت کیا جب افغان پولیس اہلکار طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف تھے۔
عطاء اللہ افغان نے بتایا کہ اتحادی افواج کے حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک اور 14 اہلکار زخمی ہوئے،صوبائی گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ نیٹو فورسز نے ہلمند قندھار ہائی وے پر نہر سراج کے علاقے میں کیا۔
افغان وزارت داخلہ کے حکام اور گورنر ہلمند محمد یاسین کا کہنا ہے کہ فضائی حملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جب کہ طالبان نے اپنے بیان میں حملے کا ذمہ دار امریکی افواج کو قرار دیا ہے۔
Comments are closed.