دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکہ،مولانا حامدالحق سمیت 8 نمازی شہید ، متعدد زخمی

53 / 100

فائل:فوٹو
نوشہرہ : دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکہ،مولانا حامدالحق سمیت 8 نمازی شہید ، متعدد زخمی ہوئےخودکش دھماکہ  نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد گیٹ پر ہوا۔
ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔ڈی پی او عبدالرشید کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے ہیں۔

جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامد الحق بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جس کی بعد میں پولیس کی طرف سے بھی تصدیق کردی گئی تھی جب کہ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، جو زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا ہے۔

اکوڑہ خٹک دھماکے کے بعد پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق انتظامیہ اور طبی عملے کو زخمیوں کے علاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے اسپتال میں ہائی الرٹ ہے۔

Comments are closed.