چیمپیئنز ٹرافی،نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری
فائل:فوٹو
راولپنڈی:چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔
بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 8.2 اوورز میں 45 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ اوپنر تنزید حسن 24 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔
ٹاس جیتنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے پلینگ الیون میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیرل مچل اور نیتھن اسمتھ کی جگہ کائل جیمیسن اور رچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ محمود اللہ اور ناہید رانا کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا جبکہ تنظیم حسن اور سومیا سرکار کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں وارم اَپ پریکٹس بھی کی۔
بنگلا دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دی تھی۔
نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
بنگلا دیش کے اسکواڈ میں تنزید حسن، نجم الحسن شانتو (کپتان)، مہدی حسن میراز، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، محمود اللہ، جاکر علی، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، ناہید رانا شامل ہیں ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ٹام لیتھم، رچن رویندرا، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر (کپتان)، میٹ ہنری، ول او رورک، کائل جیمیسن شامل ہیں ۔
Comments are closed.