اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد میں مزیدوسعت،صدر،وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع
فائل:فوٹو
اسلام آباد:اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔جہاں اس دوران وہ سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گے۔
میڈیارپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات کے دوران حکمران اتحادیوں کے درمیان پاور شیئرنگ فاومولا اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گورنر ہاوس میں سردار سلیم حیدر پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے، صدر آصف علی زرداری جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنرمخدوم احمد محمود کے گھر بھی جائیں گے۔
ذرائع نے کہا کہا صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
Comments are closed.