پاکستان اور انگلینڈ کا چوتھا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی ٹیم دو صفر کے خسارے میں سیریز میں واپسی کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے میچ ہارنے کی صورت میں انگلینڈ کی ٹیم سیریز اپنے نام کر لے گی آخری میچ ضابطے کی کارروائی ہوگی ۔
ناٹنگھم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر پانچ بجے شروع ہو گا۔ دو صفر کے خسارے کا شکار سرفراز الیون کو سیریز بچانے کے لیے جیتنا ضروری ہے۔
بڑی جیت کی امید لے کر بڑی محنت کی، سخت ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑی شریک ہیں۔ بیٹنگ، بولنگ اور خاص طور فیلڈنگ میں جان ماری، قومی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔
کرکٹ کے فیورٹ موسم میں ایک اور ہائی سکورنگ میچ کی توقع ہے، ادھر سلو اوور ریٹ کے باعث پابندی کا شکار انگلش کپتان این مورگن نہیں کھیلیں گے۔
Comments are closed.