محمد عامر، آصف علی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل،فہیم اشرف ، عابد علی آوٹ
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) اپنی کارکردگی کی بجائے ٹیم میں شامل باولرز کی خراب کارکردگی کے باعث محمد عامر کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ، آصف علی کے چھکوں نے عابد علی پر سبقت حاصل کرلی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکڑ انضمام الحق کی ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے مشاورت کے بعدمحمد عامر اور آصف علی کو پندرہ رکنی ٹیم کاحصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فہیم اشرف اور اوپننگ بلے باز عابد علی کی جگہ محمد عامر اور آصف علی 15 رکنی ٹیم ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
آصف علی نے ساوٴتھیمپٹن کے دوسرے ون ڈے میں 36 گیندوں پر 51 اور برسٹل کے تیسرے ون ڈے میں 43 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل کر ورلڈ کپ اسکواڈ میں اپنی سیٹ کنفرم کروالی ہے۔
دوسری جانب اس سال 13 اپریل کو اپنی 27ویں سالگرہ منانے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر جو چیچک کے باعث ان دنوں قومی ٹیم سے علیحدہ کر دیے گئے ہیں لندن میں زیر علاج ہیں۔
ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ چیف سلیکڑ انضمام الحق کی آشیر باد اور انگلینڈ کے خلاف بولرز کی ناقص پرفارمنس نے اْن کا راستہ صاف کر دیا ہے۔
51 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 32.85 کی اوسط سے 60 وکٹیں لینے والے محمد عامر جو آخری 14 بین الاقوامی میچوں میں محض پانچ وکٹیں ہی لے سکے تھے۔
Comments are closed.