نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اپنی کمزوریاں دیکھنے کےلئے کیا،محمد رضوان
فوٹو: فائل
کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اپنی کمزوریاں دیکھنے کےلئے کیا،محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ان کمزوریوں پرقابو پانے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان کی پری میچ پریس کانفرنس میں کہاہماری صلاحیت پرشک نہیں ہونا چاہیے،جب ہمیں کم سمجھا جاتا ہےہم جیت جاتےہیں
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں نیوزی لینڈ سے زیادہ اچھا کھیلنا ہو گا، ہر کھلاڑی پُرامید ہے اور خواہش رکھتا ہے کہ پاکستان کو ٹائٹل مل جائے، ہم اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ حارث رؤف 80 فیصد فٹ ہے، انہوں نے بولنگ بھی کی، جم بھی کر رہا ہے، وہ فٹ ہو چکا ہے، ٹیم کے 15 کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں، میں صرف ٹاس یا پریس کانفرنس کے لیے آتا ہوں۔
کپتان محمد رضوان نے واضح کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف بابراعظم ہی اوپنگ کریں گے، حارث رؤف مکمل فٹ ہے انشاللہ کل کا میچ کھیلے گا۔
انھوں نے کہا کہ اگرانڈر ریٹ میں ہم جیت رہےہیں تو انڈر ریٹ ہی رہنےدو،ہماری محنت زیادہ ہوگی تو اللہ ضرور کامیاب کرے گا
نیوزی لینڈکیخلاف پہلےبیٹنگ اسی لئےکی تاکہ پتہ چلےکمی کہاں ہے،جوکمزوریاں تھیں ان پرکام کیا ہے، کوشش یہی کریں گےکل کےمیچ میں کمزوریاں نہ ہوں،میچ آخری موقع پرہاتھ سےنکلتا ہےکوشش کر رہےہیں اس پر قابو پائیں۔
یہ ایونٹ 29 سال بعد ہورہا ہے،پوری قوم کو اس کو انجوائے کرنا چاہیے،ریکارڈ ٹائم میں اسٹیڈیم تیار ہوا ہے،امید ہے آئی سی سی ہمیں مزید ایونٹ کی میزبانی بھی دے گا۔
Comments are closed.