سعودیہ میں قید پاکستانی جلد رہا ہوں گے، راجہ علی اعجاز
ریاض(زمینی حقائق ) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے سعودیہ میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ہم مستقل سعودی اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں۔
سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز سینئرصحافی مبشر انوار کی طرف سے ریاض میں دی گئی افطار پارٹی میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
انھوں نے کہا دفتر خارجہ میں بھی ملاقاتیں جاری ہیں اور بہت جلد جدہ میں سعودی وزارتِ داخلہ سے بھی اس سلسلے میں ملاقات ہو گی ۔
پوری امید ہے کہ 2107 قیدی جن کی رہائی کا سعودی حکومت نے وعدہ کیا ہے، وہ بہت جلد رہا ہو جائیں گے.
راجہ علی اعجاز نےرمضان المبارک کاخصوصی پیغام دیتے ہو ہے کہا یہ بابرکت، مقدس اور عبادات کامہینہ ہے.انھوں نے
تمام پاکستانی مسلمان بھائیوں کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی۔
Comments are closed.