واشنگٹن کی فضائیں مودی مخالف نعروں سے گونج اٹھیں
فائل:فوٹو
واشنگٹن:امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی فضائیں مودی مخالف نعروں سے گونج اٹھیں۔بھارتی وزیراعظم کی امریکہ آمد پر فرنڈز آف کشمیر اور سکھ فار جسٹس کا احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین کا کشمیر کی آزادی اور خالصتان کے قیام کے حق میں نعرے لگائے۔چیئرپرسن فرنڈز آف کشمیر غزالہ حبیب نے کہا کہ مودی کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے دنیا کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و جبر کا نوٹس لے۔
بھارتی وزیراعظم کی امریکہ آمد پر فرنڈز آف کشمیر اور سکھ فار جسٹس کا احتجاجی مظاہرہ کیا۔وائٹ ہارس کے سامنے کشمیری اور سکھوں کی بڑی تعداد نے ٹرمپ ، مودی ملاقات کے دوران مظاہرہ کیا ۔
چیئرپرسن فرنڈز آف کشمیر غزالہ حبیب نے کہا کہ نریندر مودی کو امریکہ میں کسی بھی صورت میں ویلکم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مظاہرین نے کشمیر اور خالصتان کے جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین کا کشمیر کی آزادی اور خالصتان کے قیام کے حق میں نعرے لگائے۔
غزالہ حبیب نے کہا کہ مودی کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔مودی کشمیریوں کی نسل کشی کے کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنارہا ہے دنیا کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و جبر کا نوٹس لے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد از جلد حل ہونا چاہیے۔
Comments are closed.