نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سہ فریقی سیریز جیت لی

54 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سہ فریقی سیریز جیت لی، فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی.

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ فتح کو یقینی بنائیں اور ٹرافی اپنے نام کریں۔

پاکستان آخری 50 اوور میں 242 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا، رضوان 46 اور سلمان علی آغا 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، بابراعظم نے 29 اور طیب طاہر نے 36 رنز بنائے. 

جواب میں کیوی ٹیم نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پر پورا کرکے میچ اور سہ فریقی سیریز جیت لی، ڈیرل مچل نے ففٹی بنائی، پاکستان کی طرف نسیم شاہ نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے. 

فائنل میں قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، آغا سلمان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمدشامل ہیں۔

Comments are closed.