مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا،سب چالیں ہیں، اگرملا تووزیراعظم کوبھجوا دوں گا،ٓآرمی چیف

54 / 100

فوٹو: فائل 

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئی ہے جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خط کا تذکرہ بھی ہوا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ  انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا ہے ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ خط ملا بھی تونہیں پڑھوں گا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے طہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خط کے حوالے سے بات چیت کی ۔

 انھوں نےکہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا،سب چالیں ہیں، اگرملا تووزیراعظم کوبھجوا دوں گا،ٓآرمی چیف کا خط کے حوالے سے سوال پر جواب۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز  سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہورہی ہے۔

اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا خبریں چلتی رہی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم کو 6 نکات پر مشتمل خط لکھا ہےجو کہ عالمی میڈیا میں بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Comments are closed.