جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں

53 / 100

فوٹو : فائل

کراچی : جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کر دی گئی ہیں، 3 ملکی سیریز کے اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا.

کراچی میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہہ ملکی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ کے لئے نیشنل  اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں میچ 2 بجے شروع ہو گا. 

نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد مینجمنٹ کی جانب سے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کامران غلام اور حارث رؤف ٹیم سے ڈراپ ہوگئے جبکہ سعود شکیل اور حسنین ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

حارث روف گزشتہ میچ میں ان فٹ ہو کر فیلڈ سے باہر آگئے تھے جب کہ کامران غلام بیٹنگ میں چل بھی نہیں رہے اور غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیل کر آوٹ ہو جاتے ہیں.

Comments are closed.