مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا
فوٹو : فائل
کراچی : مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان مہاجر قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو ڈیفنس میں واقعہ ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا،تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انھیں کہاں لے جایا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو فیروز آباد تھانے منتقل کیا گیا ہے، تاہم حفاظتی انتظامات کے پیش نظر انہیں تھانے سے کہیں اور منتقل کیا جاسکتا ہے۔
گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں آفاق احمد نے مطالبہ کیا تھا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے خلاف احتجاج پر گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دن کے اوقات میں واٹر ٹینکرز، ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کو شہر میں چلنے سے روکا جائے۔
اس دوران چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتجاج ضرور کریں لیکن ٹرکوں کو آگ نہ لگائیں اور نہ ہی ڈرائیورز پر تشدد کریں.
Comments are closed.