پاکستان میں کرپشن کی شرح میں اضافہ ہو گیا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ
فوٹو : فائل
اسلام آباد : پاکستان میں کرپشن کی شرح میں اضافہ ہو گیا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، سال 2024 کی رپورٹ جاری کردی، کرپشن سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا.
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق
180ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کا135واں نمبر ہے، 2 درجے تنزلی ہے ،کرپشن پرسیشن انڈیکس میں پاکستان کااسکور 100میں سے27 ہوگیا ہے.
سال 2023میں پاکستان کا180ممالک میں 133واں نمبرتھا ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
2024میں پاکستان کا180ممالک میں 135واں نمبرہے.
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سال 2023میں پاکستان 48واں کرپٹ ترین ملک تھا، پاکستان میں کرپشن پرسیشن انڈیکس کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے 8ذرائع استعمال کیےگئے.
ورائٹیرآف ڈیموکریسی پروجیکٹ میں پاکستان کی تنزلی ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اکنامکس انٹیلی جنس یونٹ میں بھی پاکستان کااسکور20سےکم ہوکر18ہوگیا.
ورلڈ اکنامک سروے کی رپورٹ میں بھی پاکستان کی بڑی تنزلی پی ڈی ایم دور میں پاکستان کا 180مملک میں 140واں نمبر اورپاکستان کرپٹ ممالک میں نیچے سے 41ویں نمبر پر تھا.
ڈنمارک سب سے کم بدعنوان ممالک میں سرفہرست ہے ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق سب سے کم کرپشن والے ممالک میں فن لینڈ دوسرا اورسنگاپور تیسرے نمبر پربھارت کرپٹ ممالک کی فہرست میں 96نمبر پرہے.
فہرست میں بھارت پاکستان سے 39درجےبہتر ہے، سب سے کم کرپٹ ممالک میں جنوبی سوڈان ،صومالیہ اوروینرویلا ہیں، ایران ،عراق اورروس میں بھی کرپشن میں اضافہ ہوا.
روس میں بھی کرپشن اضافہ ،154نمبر پر آگیا ، افغانستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں 165ویں نمبر پر موجود ہے جب کہ بنگلادیش کرپٹ ممالک کی فہرست میں 151ویں نمبر پر ہے.
Comments are closed.