سہ فریقی سیریز ،نیوزی لینڈکی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
فائل:فوٹو
لاہور:سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے ۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج ایک مرتبہ شاہین آفریدی نے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا انہوں نے پہلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر حاصل کرلی۔
قبل ازیں سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کیویز کی کمان مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
محمد رضوان نے بتایا کہ بابر اعظم آج اننگ کا آغاز کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آج کے میچ کے لیے فخر زمان، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روٴف اور ابرار احمد ٹیم میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم کا تعمیر نو کے بعد افتتاح کیا تھا، قذافی سٹیڈیم تعمیر نو کے بعد آج سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کی میزبانی کررہا ہے۔
Comments are closed.