الاسکا میں لاپتا ہونے والا طیارہ سمندری برف پر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

فائل:فوٹو
الاسکا :امریکا میں مسافر بردار طیارہ یونالاکلیٹ سے نوم کے درمیان سفر کرتے ہوئے سمندری برف پر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے کہا کہ امدادی کارکن ہیلی کاپٹر کے ذریعے طیارے کے آخری معلوم مقام کی تلاش کر رہے تھے کہ انہیں ملبہ دکھا، انہوں نے 2 ریسکیو اہلکاروں کو تحقیقات کے لیے نیچے اتارا۔
محکمہ پبلک سیفٹی الاسکا کے مطابق بیرنگ ایئر کا سنگل انجن ٹربوپروپ طیارہ جمعرات کی سہ پہر انال کلیٹ سے 9 مسافروں اور ایک پائلٹ کے ساتھ روانہ ہوا تھا۔
ریاستی محکمہ برائے عوامی تحفظ نے بتایا تھا کہ ایک چھوٹا ٹربوپروپ سیسنا کیراوٴین طیارہ الاسکا میں لاپتا ہوگیا۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ رڈار24 نے دعویٰ کیا تھا کہ طیارے کے پرواز بھرنے کے 38 منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔
یہ طیارہ بیئرنگ ایئر کی ملکیت ہے جو تقریباً 39 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ کام کرتی ہے۔
یادرہے کہ الاسکا میں دیگر امریکی ریاستوں کے مقابلے میں ایئر ٹیکسی اور چھوٹے طیارے بڑی تعداد میں استعمال ہوتے ہیں۔
اس ریاست میں طیارہ حادثات کی شرح بھی زیادہ ہے۔ جس کی بنیادی وجہ پہاڑی علاقوں کا ہونا اور تیزی سے بدلتے موسمی حالات ہیں۔
الاسکا میں آبادیوں تک سڑکیں نہیں جاتیں جس کی وجہ سے یہاں افراد اور سامان کی نقل و حرکت کے لیے چھوٹے طیارے استعمال کیے جاتے ہیں۔

Comments are closed.