پاکستان پہاڑ جتنا ہدف دے کر بھی تیسرا ایک روزہ میچ ہار گیا
برسٹل (نیٹ نیوز) پاکستان ٹیم پہاڑ جتنا ہدف دینے کے باوجود دفاع کرنے میں ناکام رہی ، انگلینڈ نے تیسرا ایک روزہ میچ 6وکٹوں سے جیت لیا۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بناہے جس میں امام الحق کے شاندار 151رنز شامل تھے۔
آصف علی نے بھی نصف سنچری بناہی، حارث سہیل نے 41،بابر اعظم نے15،فخر زمان دواور حسن علی نے آوٹ ہو ہے بغیر 18 رنز بناہے۔
سرفراز اور فہیم اشرف آج بھی کارکردگی دکھانے میں ناکا م ہوہے، کپتان نےپانچویں نمبر پر آکر بھی سست رفتار2 7 رنز بناہے۔
انگلینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا، راہے 76،برسٹو128،روٹ نے 43 رنز بناہے، معین علی 46 اور مورگن 18 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
فہیم۔ جنید کو ایک ایک وکٹ ملی۔ ایک رن آوٹ ہوا، انگلینڈ کو دو صفر کی سیر یز میں بر تری حا صل ہو گہی ہے۔
Comments are closed.