بھارت نے مسلسل دوسری بار ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لی

53 / 100

فوٹو سوشل میڈیا

کولمبو : بھارت نے مسلسل دوسری بار ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا، بھارت نے فائنل میں جنوبی افریقا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی.

آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو کوالالمپور میں کھیلا گیا جس میں بھارت اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی بولرز کے سامنے بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پوری جنوبی افریقی ویمنز ٹیم 20 اوورز میں 82 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔

انڈین ویمنز ٹیم نے 83 رنز کا آسان ہدف ایک وکٹ کےنقصان پر بارہویں اوور میں حاصل کرلیا۔گونگادی تریشا 44 اور سنیکا 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں.

بھارت کی ویمنز ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقا کو 9وکٹ سے ہرا کر مسلسل دوسری بار ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بھارتی ویمنز ٹیم نے 2023 میں بھی آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا، دوسری طرف بھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو پانچواں ٹی 20 ہرا کر سیریز 4 ایک سے جیت لی.

Comments are closed.