آئی سی سی چمپئن ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کےلئے پاکستان کے15 رکنی اسکواڈ کااعلان

51 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: آئی سی سی چمپئن ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کےلئے پاکستان کے15 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیاگیاہے،کپتان محمد رضوان جب کہ نائب کپتان سلمان علی آغا ہوں گے۔

چیمپنزٹرافی کےلئے 15 رکنی اسکواڈ کااعلان فخرزمان اورخوشدل کی واپسی ہوئی ہے جب کہ سعود شکیل بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے،باربارناکام ہونے والےعثمان خان کو بھی ایک اورموقع دے دیاگیاہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں فخرزمان خوشدل شاہ  سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے  ۔ پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ میں بابراعظم، فخرزمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر ، فہیم اشرف ،خوشدل شاہ ،سلمان علی آغا ، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان ابراراحمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ،  شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ 

 فخر زمان جون 2024سے بیماری اور انجری کی وجہ سے  انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے۔ انہوں نے دسمبر میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی  کپ 2024 کے دوران عمدہ پرفارمنس دی ۔

فخرزمان 132 سے زیادہ کے متاثر کن اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ  303 رنز کے ساتھ تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

فخر 82  ون ڈے میچوں میں46.50 کی اوسط اور 93.40  کے اسٹرائیک ریٹ سے 11 سنچریوں اور 16 نصف سنچریوں کی مدد سے 3,492 رنز بناچکے ہیں۔ 

پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے  11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد  تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔

پاکستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں  ہونے والی  سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔

اسد شفیق، ممبرقومی سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے فارمیٹ کے لیے موزوں کرکٹرز کے انتخاب کا طریقہ اپنانا جاری رکھا ہے۔ 

 ہماری توجہ ایسے کھلاڑیوں کے انتخاب پر مرکوز ہے جنہوں نے اسی طرح کے حالات میں ڈومیسٹک مقابلوں میں مستقل طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔

 اسپنر ابرار احمد اور مڈل آرڈر بیٹرز کامران غلام اور طیب طاہر جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی شمولیت  ڈومیسٹک سطح پر  کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر منتقل کرنے کی ان کی صلاحیت پر ہمارے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

ابرار احمد اسپن اٹیک کی قیادت کریں گے اور ان کے ساتھ  خوشدل شاہ اور سلمان علی ہوں  گے جو اسپن بولنگ کے قابل اعتماد آپشنز ہیں جبکہ  فہیم اشرف کا تجربہ اور موجودگی  ہمیں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کا آپشن فراہم کرتی ہے۔

اسد شفیق نے کہا کہ  فخر زمان کی واپسی ہمارے ٹاپ آرڈر کے لیے  اہم حوصلہ افزا ہے۔ ان  کا جارحانہ انداز اور میچ جیتنے کی صلاحیتیں ہمارے منصوبوں کے لیے اہم ہیں۔

فخر کا اوپننگ پارٹنر بابر اعظم یا سعود شکیل ہو سکتے ہیں اس کا انحصار کنڈیشنز، حریف ٹیم  اور میچ کی حکمت عملی پر ہوگا۔ دونوں کھلاڑی ٹاپ آرڈرمیں انتہائی قابل ہیں، بابر خاص طور پر اس کردار میں تجربہ کار ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ صائم ایوب کو ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے لیکن ہم ان کی صحت یابی کے لیے پر امید ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا کتنا انتظار کر رہے تھے اور یہ تسلیم کرتے ہیں کہ عالمی ایونٹ سے محروم ہونا ان کے لیے کتنا تکلیف دہ ہوگا۔ 

Comments are closed.