سعودی خاتون کا شاپنگ کرنے کا انوکھا انداز، گھوڑے پر سوار ہو کر اسٹور کے اندر پہنچ گئی

فائل:فوٹو
ریاض: سعودی خاتون کا شاپنگ کرنے کا انوکھا انداز، گھوڑے پر سوار ہو کر خریداری کرنے سٹور پہنچ گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں خاتون گْھڑ سوار کو گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ہی سٹور میں اپنی من پسند اشیاء کی خریداری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سعودی عرب؛ گھڑسوار خاتون کی گھوڑے پر شاپنگ، ویڈیو وائرل - My News Pakistan-  Pakistan Premier Urdu News Agency

وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون مشہور سعودی گھڑ سوار شاہد الشمری ہیں، جو گھوڑے پر سوار ہو کر فارمیسی پہنچ گئیں، انہوں نے گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ہی فارمیسی کا دورہ کیا، شیلف پر رکھی مصنوعات کی جانچ کی اور اپنی پسند کی اشیاء کا انتخاب بھی کیا۔البتہ یہ فی الحال واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویڈیو کب اور کس جگہ کی ہے۔

https://www.instagram.com/reel/DFa7InpNLjF/?utm_source=ig_embed&ig_rid=a1e73f91-666a-4c48-bfef-c71100e433b6

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین شاہد الشمری کی تعریف کر رہے ہیں اور انہیں سعودی خواتین کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو روایتی طور پر مردوں کے زیر تسلط شعبوں میں رکاوٹوں کو عبور کر رہی ہیں۔

Comments are closed.