امریکہ نے پاکستان کی 5 شعبوں امداد روک دی، جمہوریت وگورنس کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا

59 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

واشنگٹن : امریکہ میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ ہی امریکہ نے پاکستان کی 5 شعبوں امداد روک دی، جمہوریت وگورنس کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا، امریکی حکام کی طرف سے امداد روکنے کی تصدیق کی گئی ہے.

اس حوالے سے روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک کی امداد روکی گئی ہے امریکی حکام کے مطابق اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکی امداد بند اور کئی اہم منصوبے روک دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی امداد بند ہونے سے پاکستان میں توانائی اور زراعت کے شعبوں کے 5 منصوبے رُک گئے ہیں۔

امریکی اقدام سے تعلیم، صحت اور اقتصادی نمو کے چار، چار منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔اسی طرح جمہوریت، انسانی حقوق، گورننس اور ثقافتی تحفظ کے منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی اہلکار نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ازسرنو جائزے تک پاکستان کی امداد روک دی گئی ہے۔

Comments are closed.