پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج اچانک طلب کر لیا گیا، 17 نکاتی ایجنڈے پر کارروائی ہوگی

53 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد : صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیاہے جو کہ آج صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا.

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج اچانک طلب کر لیا گیا، 17 نکاتی ایجنڈے پر کارروائی ہوگی، دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق صدارت کریں گے.

اجلاس میں حکومت زیر التواء بلز قانون سازی کے لیے پیش کرے گی، مشترکہ اجلاس کےلئے 17 نکاتی ایجنڈا میں تجارتی تنظیم ترمیمی بل ، وفاقی وزیر جام کمال پیش کریں گے.

قومی کمیشن برائے انسانی ترقی بل وزیر تعلیم خالد مقوبل صدیقی کی طرف سے پیش ہوگا، درآمدات وبرآمدات ترمیمی بل،این ایف سی ادارہ برائے انجینئرنگ وٹٰکنالوجی ملتان سمیت دیگر ترمیمی بلز پیش کرنے کیلئے تیار کئے گئے ہیں.

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مشترکہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی.

ترجمان کے مطابق مشترکہ اجلاس کے باعث سینیٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول کردیا گیا ہے اور اب سینیٹ کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے کے بجائے دوپہر ڈھائی بجے ہو گا.

Comments are closed.