ملک ریاض عدالتی مفرور ہیں اور نیب انہیں وطن واپس لائے گا، عطاء اللہ تارڑ

50 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک ریاض عدالتی مفرور ہیں اور نیب انہیں وطن واپس لائے گا، عطاء اللہ تارڑ نے کہا عالمی میڈیا نے ایک سو نوے میلین پاونڈ کیس کوکرپشن کی ہیڈلائنز میں شامل کیا ہے، جس میں ٹھوس شواہد موجود تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے 190 ملین پاﺅنڈ کے میگا کرپشن کیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر نے ایک سو نوے میلین پاونڈ کیس کو "اوپن اینڈ شٹ کیس” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، اور ملک ریاض کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ریاض عدالتی مفرور ہیں اور نیب انہیں واپس لائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کی حکومت نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں اور ضبط کیا گیا پیسہ حکومت پاکستان کی ملکیت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں بیوی نے رشوت میں 200 کنال زمین حاصل کی اور اس کے لیے ایک ٹرسٹ بنایا گیا، جبکہ انگوٹھیاں بھی لی گئیں۔

اس سے بڑی کرپشن کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ایک سو نوے میلین پاونڈ کیس کو "اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔۔۔ ملک ریاض عدالتی مفرور ہیں اور نیب انہیں واپس لائے گی۔

یہ معاملہ ایک بند لفافے میں کابینہ اجلاس میں لایا گیا، اور سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ دے دیا گیا۔ حکومت پاکستان کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا اور عوام کے اربوں روپے بٹورے گئے۔

وزیر اطلاعات نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے کے خلاف بدعنوانی اور زمینوں پر قبضے کے کئی کیسز کا ذکر کیا اور نیب کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی کہ دبئی کے پراجیکٹس میں جو پیسہ لگایا جائے گا، وہ منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئے گا۔

Comments are closed.