غزہ میں بندوقیں خاموش،اب معاہدے پر عمل درآمد ٹرمپ انتظامیہ پرمنحصرہے،جوبائیڈن

42 / 100

فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ اب غزہ معاہدے پر عمل درآمد ٹرمپ انتظامیہ پرمنحصرہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کی امداد کے لئے سیکڑوں امدادی ٹرک داخل ہو رہے ہیں، غزہ میں ہونے والی جنگ بندی اس معاہدے کا حصہ ہے جو میں نے مئی میں تجویز کی تھی، ہماری موٴثر پالیسی کے باعث جنگ بندی معاہدہ نتیجہ خیز ہوا۔
جوبائیڈن نے مزید کہا کہ غزہ سے رہا کئے جانے والے قیدیوں میں امریکی شہری بھی شامل ہیں، معاہدے کے اگلے مرحلے میں یرغمالیوں میں شامل اسرائیلی فوجی رہا ہوں گے، غزہ معاہدے کا دوسرا مرحلہ حماس کو اقتدار سے ہٹانے کو یقینی بنائے گا۔
امریکی صدر نے کہاکہ اب غزہ معاہدے پر عمل درآمد ٹرمپ انتظامیہ پرمنحصرہے۔

Comments are closed.