قومی اور صوبوں کی موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، مولانا فضل الرحمان
فوٹو : فائل
چارسدہ : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبوں کی موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایسی اسمبلیاں تو میں خود مٹی سے بنا سکتا ہوں۔
وہ چارسدہ میں دارلعلوم اسلامیہ میں دستار بندی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی چیز نہیں اور یہ بھی معلوم نہیں کہ صوبے میں اور وفاق میں کون حکمران ہے۔
اپنے خطاب میں سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہم آج تک آپ سے نرم لہجے اور دلیل سے بات کرتے ہیں اور چاہتے ہیں آپ ہماری بات سمجھے لیکن ایسے انتخابات سے ہمیں نہ ٹرخایا جائے۔
مولانا فصل الرحمان کا کہنا تھا چھبیسویں آئینی ترمیم ہم سے آنکھیں بند کر کے منظورکرنے کا مطالبہ کیا گیا اور اگر وہ مسودہ پاس ہوتا تو پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہ رہتی ۔
ان کا کہنا تھا کہ چھبیسویں ترمیم میں ایک جماعت کی بڑی اپوزیشن غیرموثر رہی،انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے8 اراکین نے مؤثر کردار ادا کیا ہماری کوشش سے سودی نظام یکم جنوری 2028 سے ختم ہو جائے گا.
Comments are closed.