موسم کی واشنگٹن میں بھی انگڑائی، امریکی صدر کی حلف برداری کا مقام تبدیل کرنا پڑ گیا

50 / 100

فوٹو : فائل

نیویارک : موسم کی واشنگٹن میں بھی انگڑائی، امریکی صدر کی حلف برداری کا مقام تبدیل کرنا پڑ گیا، شرکاء کو بھی مشکلات درپیش ہیں، تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کو ہوٹلوں کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ری پبلکن صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریبات کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں البتہ واشنگٹن میں 20؍ جنوری کو موسم کی تاریخی شدت کی پیشگوئی کی گئی ہے.

موسم خرابی کےباعث صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب اب کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر ہوگی، اس وجہ سے شرکاء کی تعداد بھی متاثر ہونے کا امکان، واشنگٹن میں رش بڑھ گیا۔ اس تبدیلی کےباعث حلف برداری کی تقریب کے لئے مدعو مہمانوں کو تازہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے سے روزنامہ جنگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسم کی شدت کی اطلاعات نے واشنگٹن کی عوامی تقریبات میں شرکت کرنےوالوں کی تعداد پربھی اثر پڑنے کا امکان ہے.

نیویارک اور دیگر شہروں سے واشنگٹن جانے والوں کے رش کے باعث فلائٹس، ٹرین اور بسوں پر رش کے باعث سیٹ ملنا دشوار ہے جبکہ واشنگٹن اور گرد و نواح کے ہوٹلوں میں رہائش حاصل کرنابھی خاصا مشکل ہوگیا ہے۔

واشنگٹن میں سخت سیکورٹی کے مطابق ہوٹلوں میں چیک ان کرنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے، لاس اینجلس کے دردناک واقعات کی وجہ سے مقامی لوگ موسم کی شدت کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں.

Comments are closed.