ایران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ، 2 جج جاں بحق ، ایک زخمی

43 / 100

فائل:فوٹو
تہران: ایران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 جج جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 جج جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ فائرنگ میں سپریم کورٹ کے 3 ججوں کو ٹارگٹ بنایا گیا، بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ججوں میں علی رازنی اور محمد مغیثی شامل ہیں، جج علی رازنی پر 1998 میں بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا اور وہ اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اس دہشتگردانہ کارروائی میں ملوث افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Comments are closed.