پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن میں پاکستان نے 4 وکٹوں پر 141 رنز بنا لئے

51 / 100

فوٹو : ای ایس پی این

ملتان : پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز ہی ہی شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی 47 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں تھیں پھر رضوان اور سعود شکیل کی 97 رنز کی شراکت لگی۔

پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز قومی ٹیم کو پہلا نقصان محمد ہریرہ کی صورت میں اٹھانا پڑا، محمد ہریرہ 6 رنز بناکر پویلین لوٹے اور کپتان شان مسعود 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کامران غلام اور بابر اعظم بالترتیب 5 اور 8 رنز بناکر پویلین لوٹے، تین وکٹیں فاسٹ باولر کے حصے میں آئی ہیں اور بظاہر وکٹ بہت مشکل ہے بیٹرز بال کو مڈل نہیں کر پا رہے.

پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن میں پاکستان نے 4 وکٹوں پر 141 رنز بنا لئے، محمد رضوان 51 اور سعود شکیل 55 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں اور پارٹنرشپ 97 رنز کی ہو چکی ہے. 

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا پہلی اننگز میں اچھا اسکور کر کے آخری اننگز میں دباؤ ڈالیں گے۔

اس سے قبل ٹاس صبح 9 بجے جب کہ میچ کا آغاز ساڑھ 9 بجے ہونا تھا لیکن دھند کے سبب میچ تاخیر کا شکار ہوا۔

Comments are closed.