پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا،نوجوان بیٹرڈیبیو کریں گے
فوٹو: پی سی بی
ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغازکل جمعہ سے ہورہاہے، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا،نوجوان بیٹرڈیبیو کریں گے۔
ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ سازباولنگ کرنے والے سپنرز کی جوڑی کو میدان میں اتارا جائے گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔
https://x.com/TheRealPCB/status/1879949846930706740?t=020taub7uH76I2rK6wYV_g&s=19
حالیہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب انجری کے سبب شامل نہیں ہیں جب کہ میر حمزہ، محمدعباس اور عامر جمال ڈراپ کیےگئے ہیں۔
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔ ٹیسٹ ٹیم میں بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔ محمد ہریرہ کل کے میچ میں ڈیبیو کریں گے۔
Comments are closed.